حکومت خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے لیے اپنا گھر حاصل کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب تک 80 ہزار سے زائد ملازمین درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر، زیادہ سے زیادہ ملازمین کو اس سہولت سے مستفید کرنے کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جو اب 25 اپریل 2025 تک مقرر کی گئی ہے۔مزید برآں، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ مسائل کے باعث کئی سرکاری ملازمین درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے۔ حکومت نے ان ملازمین کو دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی سہولت میں توسیع کی ہے۔حکومت خیبر پختونخوا عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم!
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us