سرکاری ملازمین کیلئے رہائش کا خواب حقیقت بن گیا – خیبرپختونخوا میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 متعارف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کے 30ویں اجلاس میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہوئی، جس میں "خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025" کی منظوری دی گئی۔
اس ایکٹ کا مقصد صوبائی سرکاری ملازمین کو سستی اور منظم رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو رہائشی پلاٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ فاؤنڈیشن مکمل طور پر حکومت کی سرپرستی میں کام کرے گی، جس کے قیام کی کوششیں 1990 سے کی جا رہی تھیں۔ اب یہ خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔
ملازمین معمولی کٹوتیوں کے ذریعے پلاٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام حکومت خیبرپختونخوا کے وژن "بہترین رہائش سب کے لیے" کے عین مطابق ہے، جس پر مزید کام جاری رہے گا۔ یہ ایکٹ صوبے کے ہزاروں سرکاری ملازمین کے لیے ایک تحفہ اور طویل انتظار کا خاتمہ ہے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us